The Post of 29 October 2026
پیراڈائم شفٹ سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ادیب کے اقسام
1) ادیب حق
2) ادیب سو
3) ادیب منصف
اردو ادب اور فکری ادیب کے اقسام اصطلاحات میں “ادیبِ حق” اور “ادیبِ سُو” کے مابین بنیادی فرق ان کے نظریات، قلمی مقاصد اور معاشرتی ذمہ داری کا ہے۔ یہ اصطلاحات بنیادی طور پر “علماءِ حق” اور “علماءِ سُو” کے اسلامی تصور سے مستعار لی گئی ہیں، جہاں ‘حق’ سے مراد سچائی اور ‘سُو’ سے مراد برائی، خود غرضی یا گمراہی ہے۔ [1, 2]
ان دونوں کے درمیان واضح فرق درج ذیل نکات سے سمجھا جا سکتا ہے:
1۔ مقصدِ قلم (محرک)
* ادیبِ حق: اس کا قلم ہمیشہ سچائی، انصاف، اخلاقی اقدار اور انسانیت کی فلاح کے لیے اٹھتا ہے۔ وہ ادب کو معاشرے کی اصلاح کا ذریعہ سمجھتا ہے۔
* ادیبِ سُو: اس کی تحریر کا محرک ذاتی مفاد، مال و دولت، سستی شہرت یا اقتدار کی خوشامد ہوتا ہے۔ وہ اپنے قلم کو ذاتی فائدے کے لیے استعمال کرتا ہے۔
## 2۔ حاکمِ وقت اور مصلحت پسندی
* ادیبِ حق: یہ ادیب جابر حاکم کے سامنے کلمۂ حق کہنے کا حوصلہ رکھتا ہے۔ وہ کسی بھی خوف یا لالچ کے بغیر معاشرتی برائیوں اور ظلم کے خلاف لکھتا ہے۔
* ادیبِ سُو: یہ درباری اور مفاد پرست ہوتا ہے۔ وہ مقتدر حلقوں، ظالموں یا امراء کی تعریف میں قصیدے لکھتا ہے تاکہ عیش و عشرت یا مراعات حاصل کر سکے۔
3۔ معاشرے پر اثرات
* ادیبِ حق: اس کا ادب معاشرے میں شعور، بیداری، اعلیٰ اخلاقی رویے اور مثبت فکری انقلاب پیدا کرتا ہے۔
* ادیبِ سُو: اس کی تحریریں معاشرے میں فکری انتشار، اخلاقی پستی، اور ناامیدی پھیلاتی ہیں۔ وہ باطل یا غلط نظریات کو خوبصورت الفاظ کا لبادہ اڑھا کر پیش کرتا ہے۔
4۔ فکری دیانت داری (خلوص)
* ادیبِ حق: اس کے قول و فعل میں تضاد نہیں ہوتا۔ جو وہ محسوس کرتا ہے، وہی دیانت داری سے لکھتا ہے۔
* ادیبِ سُو: یہ فکری منافقت کا شکار ہوتا ہے۔ اس کا قلم بکاؤ ہوتا ہے، اور وہ اپنے ضمیر کا سودا کر کے نظریات بدلتا رہتا ہے۔
خلاصہ (موازنہ ٹیبل)
| خصوصیت | ادیبِ حق | ادیبِ سُو |
|—|—|—|
| بنیادی ہدف | حق پرستی اور عوامی اصلاح | ذاتی منفعت اور درباری پذیرائی |
| قلم کی قیمت | یہ بکاؤ نہیں ہوتا، بے خوف ہوتا ہے | یہ مفاد کے لیے اپنے نظریات بیچ دیتا ہے |
| طرزِ عمل | سچ کا ساتھ دینا، چاہے نقصان ہو | باطل کی پردہ پوشی کرنا، اگر فائدہ ہو |
| تاریخی حیثیت | تاریخ میں اسے قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے | تاریخ اسے مصلحت پسند یا ضمیر فروش کے نام سے یاد کرتی ہے |
متن بالا میں دو اقسام کا ذکر کیا گیا اب ائیے تیسری قسم کی بھی بات کر لیں۔
ادیب منصف:
ادیب منصف وہ ادیب ہے جو ان دونوں کے حرکات و سکنات کو خوب سمجھتا ہے اور وہ بتاتا ہے کہ انہوں نے اپنے تخلیق کے ساتھ یا تحریر کے ساتھ کتنا انصاف کیا ہے۔
ادیب منصف اس کی گہری پرکھ رکھتا ہے اور کرتا ہبھی ے۔ اس ادیب منصف کو ناقد مت سمجھیے گا
ناقد بھی ادیب سو یا ادیب حق بھی ہو سکتا ہے اور ادیب حق منافق بھی ہو سکتا ہے لیکن ان کے دائرے عمل کا احاطہ کرنے والی تحریر یا تخلیقات میں کتنے منصفانہ عناصر ہیں اس بات کو ادیب منصف ہی بتا سکتا ہے۔
مثلا چربہ سرقہ اور مستعار تنقید کو وہ معیار حاصل نہیں ہوگا جو بالکل اصلا اور بنیادی انفرادیت ندرت و جدت اور انوویشن کو رکھنے والی تنقیدی تحریریں ہوں گی۔ اس لیے ان علتوں اور علامتوں سے دور رہنا پرہیز کرنا اور گریز کرنا اہل ادب کے لیے ضروری ہے۔
ادیب منصف کے لیے کوئی ضروری نہیں ہے کہ وہ بالکل پاک دامنی کا دعوی کرے یا اس کی تردامنی پر کوئی بھی انگشت نمائی ہو سکے۔ بس اسکا رویہ منصفانہ عادلانہ اور بیباکانہ ہونا چاہیے۔
ان میں سے تو کچھ ایسے بھی ہوں گے جن کے لیے کہا جا سکتا ہے۔
تردامنی پر شیخ ہمارے نہ جائیو
دامن نچوڑ دیں تو فرشتے وضو کریں۔
ادیب منصف اردو کے روایتی قبیلوں سے بھی ہو سکتا ہے اور اردو کے قبائل انہیں خوارج بھی سمجھ سکتے ہیں مگر وہ اردو کے حقیقت وہ کردار ہیں جنہیں جھٹلایا نہیں جا سکتا جن کی نفی نہیں کی جا سکتی ہے۔
مثلا جناب کلیم الدین احمد، جناب اصلوب احمد انصاری یا اس عہد میں جناب عین تابش یہ انگریزی ادب کے مدرسین رہے ہیں یہ تمام لوگ انگریزی ادب سے ہی ہیں مگر اردو ادب ان کا دائرہ عمل رہا ہے۔ انہیں تجاہل عارفانہ سے کام لینے والے لوگ خوارج کہہ دیں گے مگر یہ اپنے فن میں اپنی تخلیقات میں بہت رونمایاں ہو کر ادب کے افق پر ابھرتے ہیں۔
ادیب منصف صرف روایتی نظریے اور نظریات پر گفتگو نہیں کرتا ادیب منصف ان تمام نقطہ نظر پہ نگاہ رکھتا ہے جس سے تخلیق کے ساتھ انصاف ہو سکے۔
مثلا عجیب منصف اپ سے کہے گا کہ ،میر و غالب کو اگر ہندوستان یعنی مشترکہ ہندوستان یعنی پاکستان بنگلہ دیش اور موجودہ ہندوستان تینوں کے جغرافیائ حدود یہاں تک کہ افغان قبائل اور افغانستان کو بھی لے لیجئے اگر ان کے ان جغرافیائی حدود میں انے والے ممالک کی جب تک تاریخی سیاسی اور سماجی نوعیت اور تحریکوں کو نہیں سمجھا جائے گا تب تک میر و غالب کی تفہیم کے احاطے میں انا ترسیل کے دائرے میں لانا اور ادراک کی سطح پہ معنویت اور مفہومیت کو شعور، تحت الشعور اور لاشعور کی سطح افہام و ادراک پر ان کو سمجھنا بہت مشکل اور دشوارہو جائے گا۔
ادیب منصف چاہتا ہے کہ ادب، اور اس کی تخلیقات کو مختلف تناظر میں دیکھا جائے اور سمجھا جائے۔
نظارے بدلنے سے گر ہوں جو قاصر
بدل کے نظریہ دیکھا کیجیے مناظر
ادیب منصف، میر اور غالب کی ثناشائی کے دوسرے پیراڈائم بھی رکھتے ہیں اور ان کی شفٹ کو بھی سمجھتے ہیں، مثلا
میر کے مشہور زمانہ غزل
پتہ پتہ بوٹا بوٹا حال ہمارا جانے ہے
جانے نہ جانے گل ہی نہ جانے باغ تو سارا جانے ہے۔
انگلش یعنی انگریزی حکمرانوں کی عوام کی اندیکھی کئے جانے اور اطراف میں مستقبل کی ابھرتی ہوئی تحریکوں کی زمینیں ہموار ہوتے دیکھی اور پڑھی جا سکتی ہیں۔
اہل ادب تاریخی اور سیاسی منظر نامے کے تحت اگر اس غزل کے مختلف اشعار کی تفہیم سامنے لاتے ہیں تو پوری غزل ہی ایک انقلابی تخلیق بن کے سامنے اتی ہے۔
غالب کی یہ مشہور زمانہ غزل،
یہ نہ تھی ہماری قسمت کے وصال یار ہوتا
اگر اور جیتے رہتے یہی انتظار ہوتا۔
اس غزل کے مختلف اشعار کو بھی اگر سیاسی اور تواریخی تناظر میں دیکھا جائے تو غزل قیادت اور لیڈرشپ کی وہ بنیادی اصول اور ضوابط کو بتاتی ہے جس لیڈرشپ غالب سے مستعار لے کر ہارورڈ یونیورسٹی میں پڑھائا جاتا رہا ہے۔
اس بات کو مد نظر رکھا جائے کہ غالب ہارورڈ سے اگے کہہ لوگ تھے۔
ادیب منصف مختلف پیراڈائم اور ان کے شفٹ ہونے کے عمل کو سمجھتا بھی ہے دکھاتا بھی ہے بتلاتا بھی ہے جتلاتا بھی ہے۔
باقی ائندہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Leave a Reply